
حیدرآباد : قطب اللہ پور میں ایک تیز رفتار بے قابو کار نے راہ گیر کو ٹکر مار دی۔ کار کی ٹکر سے پیدل چلنے والا سیکورٹی گارڈ ہوا میں اُڑکر دیوار کے اوپر سے باونڈری کے اندر گر گیا۔اور موقع پر ہی اسکی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہےکہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئےسڑک حادثہ میں گوپی نامی ایک سیکورٹی گارڈ سڑک کے کنارے پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار، بے قابو کار نے گوپی کو ٹکر مار دی۔
پولیس نے بتایاکہ کار چلانے والا طالب علم ہے ۔ اس کا نام منیش ہے ۔ منیش کار چلاتے وقت حالت نشہ میں تھا۔ کار ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلاہےکہ حادثہ شراب کے نشہ اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نرسنگی میں تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر سے چار افراد شدید زخمی
حیدرآباد: تیز رفتار بائیک فلائی اوور سے نیچے گرگئی۔ دو نوجوانوں کی موت
حیدرآباد: وزنی پتھر ڈال کر ایک نامعلوم شخص کا قطب اللہ پور میں قتل
حیدرآباد : قرض ادا نہیں کرنے پر خاتون کے ہاتھوں خاتون کا قتل
One Comment
[…] حیدرآباد : تیز رفتار کار نے راہ گیرکو دی ٹکر، سیکورٹی گا… […]