
حیدرآباد: ایک المناک واقعہ میں، اتوار کی سہ پہر شاد نگر کے نندی گاما میں اسکوٹر اور تلنگانہ آر ٹی سی بس کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ حادثہ میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا جودرگاہ حضرت جہانگیر پیر پر حاضری دے کر گھر واپس آرہے تھے ہلاک ہوگئے۔
نندیگاما پولیس اسٹیشن کے ایک انسپکٹر نے بتایا کہ پرانے شہر کے چندرائن گٹہ کی رہنے والی حاجرہ بیگم (40) اور اس کے دو بیٹے عبدالرحیم (11) اور عبدالرحمٰن (9) شاد نگر میں جے پی درگا کا دورہ کرکے واپس آرہے تھے۔ “حاجرہ بیگم جو اسکوٹر پر سوار تھیں ان کا اسکوٹر مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا،‘‘ہاجرہ اور رحیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ رحمان زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ مقدمہ درج ہے۔ جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: 2 کروڑ 94 لاکھ، مالیتی 803 کلو گانجہ ضبط، 5 افراد گرفتار
حیدرآباد: تیز رفتار بائیک فلائی اوور سے نیچے گرگئی۔ دو نوجوانوں کی موت
2 Comments
[…] […]
[…] […]