حیدرآباد: تیز رفتار بائیک فلائی اوور سے نیچے گرگئی۔ دو نوجوانوں کی موت

حیدرآباد کے علاقہ کونڈا پور کے قریب کُتہ گوڑا فلائی اوور سے دو بائیک سوار نوجوان نیچے گر گئے۔ تیز رفتار موٹر سائیکل فلائی اوور کے درمیانی حصے سے ٹکرا کر نیچے گری گئی ۔ دونوں نوجوان ہوا میں اڑ گئے اور فلائی اوور کے نیچے سڑک پر جا گرے۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

27سالہ روہت اور26سالہ بالا پرسنا بوٹینیکل گارڈن سے حافظ پیٹ کی طرف بائک پر جارہے تھے۔ روہت بائک چلا رہا تھا جبکہ پرسنا پیچھے بیٹھا تھا۔ جب گچی بولی پی ایس حدود میں یہ حادثہ پیش آیا۔ گچی باؤلی سب انسپکٹر، بھانو پرساد نےموقع پر پہنچے اور جابطہ کی کاروائی کی۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

درگاہ جہانگیر پیر سے واپسی کے دوران حادثہ ماں اور بیٹا ہلاک

Vinkmag ad

Read Previous

حماس کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے مشاورت

Read Next

حیدرآباد: 2 کروڑ 94 لاکھ، مالیتی 803 کلو گانجہ ضبط، 5 افراد گرفتار

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular