
حیدرآباد کے علاقے سعیدآباد سے تعلق رکھنے والے تین دوست 20 سالہ سندیپ، 20سالہ ابھیلاش اور 20سالہ سری ہری سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بتایا جا رہا ہےکہ ابھیلاش کی بہن، شیورام پلی میں رہتی ہے۔ اور اسکی ہسپتال میں سرجری کے لیے شیڈول تھا۔ خاتون کے شوہر اور دیگر افراد ہسپتال میں تھے۔ خاتون نے اپنے بھائی کو بھی اسپتال طلب کیا۔ ابھیلاش اور اس کے دو دوست موٹر سائیکل پر شیوارم پلی کے لیے روانہ ہوئے۔
جب وہ چندرائن گٹہ سے بنڈلا گوڑہ کی طرف جا رہے تھے۔ ہاشم آباد شاداں ہوٹل کے قریب ان کی گاڑی کنٹرول کھو بیٹھی اور ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ابھیلاش اور سندیپ کی جان موقع پرچلی گئی۔ شدید زخمی سری ہری، کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں:
One Comment
[…] حیدرآباد : سڑک حادثہ میں تین نوجوان دوست ہلاک […]