
حیدرآباد پولیس ایک مقامی کانگریس لیڈر کے ڈرائیور اور باورچی کو مبینہ طور پر “تھرڈ ڈگری” تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تنقیدوں کی زد میں آگئی۔ یہ واقعہ یوسف گوڑا میں بونال تہوار کی حالیہ تقریبات کے دوران جھگڑے کے بعد پیش آیا۔
متاثرین، جو کانگریس لیڈر نوین یادو کے لیے کام کرتے ہیں، نے الزام لگایا کہ انہیں دو دن تک حراست میں رکھا گیا اور پنجہ گٹہ اے سی پی کے دفتر میں ربڑ کی بیلٹ سے مارا پیٹاگیا۔ بعد میں انہیں ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کےبے طاقت کے استعمال پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ یہ افراد ایک الگ معاملے میں ملوث تھے۔ پولیس کسی غیرقانونی اور غلط کام سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
چوری کے الزام میں پولیس کا خاتون کو تھرڈ ڈگری ٹاچر،ڈی آئی اور 5 معطل