دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ، کیجریوال منیش سیسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع

دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں عدالت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسوڈیا اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی۔ملزمان کو پہلے دی گئی عدالتی تحویل کی میعاد ختم ہونے پر تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

راؤس ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے سی بی آئی کیس میں ملزمین کی عدالتی تحویل میں 9 اگست تک اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج منی لانڈرنگ کیس میں 13 اگست تک توسیع کردی۔

پیر کو، دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی طرف سے درج بدعنوانی کیس کے سلسلے میں کیجریوال کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اس دن کے اوائل میں، سی بی آئی نے اے اے پی سپریمو اور دیگر ملزمان کے خلاف یہاں کی ایک خصوصی عدالت میں اپنی چارج شیٹ داخل کی۔

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی اپنی استغاثہ کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں عاپ اور اس کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو ملزم بنایا کیا گیا تھا۔

12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سی ایم کیجریوال کو ای ڈی کیس کے سلسلے میں عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، وہ جیل سے باہر نہیں آسکے، انھیں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 156 تک پہنچ گئی، 200 لاپتہ ،جنگی پیمانے پر ریسکیو آپریشن

Vinkmag ad

Read Previous

وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 156 تک پہنچ گئی، 200 لاپتہ ،جنگی پیمانے پر ریسکیو آپریشن

Read Next

جشنو دیو ورما نے تلنگانہ کے گورنر کے طور پر حلف لیا

5 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular