
حیدرآباد میں ایک 47 سالہ شخص اپنی 40 سالہ بیوی کا قتل کرنے کے بعد لاش کو عثمانیہ ہاسپٹل لے آیا۔ یہ واقعہ نامپلی پولیس اسٹیشن حدود میں ہمایوں نگر کے لکشمی نگر پیش آیا۔ محمد حسن نامی شخص نے اپنی بیوی اسما بیگم کا چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور لاش کو عثمانیہ ہاسپٹل لے آیا۔
ملزم سید حسن کی شادی تقریباً 10 سال قبل عاصمہ بیگم سے ہوئی تھی۔ اسما بیگم کے پہلے شوہر سے دو بچے تھے اور کچھ مسائل کی وجہ سے اس نے اسے طلاق دے دی تھی۔ بعد میں اس نے حسن سے شادی کی اور اس کے ذریعے دو بچے ہیں۔ حسن بیوری کے کردار پر شبہ کرتا تھا۔ قتل کی وجہ یہی سمجھی جا رہی ہے۔
ہفتہ کے روز حسن نے خاتون پر باورچی خانے کے چاقو سے بار بار حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔ اپنی بیوی کی لاش کے ساتھ چا قو بھی ساتھ لیکر اسپتال پہنچا۔ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے معاملہ دریافت کیا۔
ملزم شوہر نے بتایا کہ کچرے میں اس کی بیوی کی نعش برآمد ہوئی۔ سیکورٹی گارڈ نے اس شخص کو ڈرا کر حقائق معلوم کرنے کی کوشش تو اس نے بتایا کہ وہ خود ہی بیوی کا قتل کردیا ہے اور اس نے اپنی جیب سے چاقو بھی نکالی۔ جس پر سیکورٹی گارڈ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس دوران متوفی کے رشتہ داروں نے قاتل کو ہاسپٹل میں ہی مارپیٹ شروع کردی۔
متوفی اسما بیگم ،کانگریس لیڈر فیروز خان کے گھر کی ملازمہ بتائی جا رہی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فیروز خان بھی ہاسپٹل پہنچ کر معلومات حاصل کی۔ نامپلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مندر میں پوجا کرنے کے بعد چور نے مندر کی مورتی سے طلائی زیور چرا لیا
ظالم شرابی بیٹے نے پنشن کی رقم نہیں دینے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
حیدرآباد میں لڑکی اغوا کنندوں کے چنگل بچ گئی،حبیب نگر پولیس میں معاملہ درج۔
حیدرآباد میں ایک اور قتل، عوام میں شہر کے لا اینڈ آرڈر پر تشویش
3 Comments
[…] […]
[…] […]
[…] […]