ظالم شرابی بیٹے نے پنشن کی رقم نہیں دینے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

میدک: ایک شرابی نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو شراب خریدنے کے لیے پنشن کی رقم دینے سے انکار کرنے پرقتل کر دیا۔یہ چونکا دینے والا واقعہ جمعرات کی رات ضلع مید کے نظام پیٹ گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس 37 سالہ رام چندرام کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق، 68 سالہ درگاوا ، تلنگانہ حکومت کی طرف سے دی گئی اپنی بڑھاپے کی پنشن پر گزارہ کر رہی تھی۔ تلنگانہ میں بزرگ افراد کو ریاستی حکومت کی جانب سے ماہانہ 2,000 روپئے ماہانہ پنشن ملتی ہے۔ درگاوا اپنے کھانے پینے کے لیے پیسے استعمال کرتی تھی۔

تاہم، رام چندرام اس سے رقم چھین لیتا تھا۔ اس مہینے، جب اس نے اسے دینے سے انکار کر دیا، تو مشتعل رام چندرام نے اسے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے رام چندرام سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور اس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فصل قرض معافی اسکیم سے اخراج پر کسان نےکیا سیل فون ٹاور پر چڑھ کر کیا احتجاج

Vinkmag ad

Read Previous

فصل قرض معافی اسکیم سے اخراج پر کسان نےکیا سیل فون ٹاور پر چڑھ کر کیا احتجاج

Read Next

حیدرآباد میں لڑکی اغوا کنندوں کے چنگل سے بچ گئی،حبیب نگر پولیس میں معاملہ درج۔

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular