خود کو سرکاری افسران ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں چھ کو کیا گرفتار

حیدرآباد: خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی، ملکاجگیری اور کیسرا پولس، رچہ کُنڈہ کمشنریٹ نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بے قصور لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، جن میں سے ایک ملزم اے سریندر ریڈی نے خود کو ریاستی حکومت کے چیف ایڈوائزر سری ویم نریندر ریڈی کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

ملزمین نے 7 افراد کو ان کی من پسند پوسٹنگ پر ٹرانسفر کرنے کی آڑ میں دھوکہ دیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ چھ ملزمین نے چرلاپلی میں 2BHK فلیٹ الاٹ کرنے کی آڑ میں اور دیگر بے قصور افراد کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں نوکری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا۔ ان سب نے مل کر 1.29 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے۔

ملزمین نے 98 افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے کے نام پر 7 افراد کو ٹرانسفر کے نام پر اور دو افراد کو جاب فراہم کرنے کے نام پر 1.29 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے 98 ڈبل بیڈ روم کے کاغذات کی کاپیز، نقلی اسٹامپ پیپرس،8 موبائیل فونس۔ اور نقد ایک لاکھ 97 ہزار روپئے ضبط کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گانجہ فروخت کرنے پر پانچ خواتین کو گرفتار کر لیا گیا

حیدرآباد: 25 لاکھ روپےمالیتی 60 کلو گانجہ ضبط، بین ریاستی گینگ گرفتار

حیدرآباد: بیگم پیٹ پولیس نےعوام کی توجہ ہٹاکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو کیا گرفتار

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد: 25 لاکھ روپےمالیتی 60 کلو گانجہ ضبط، بین ریاستی گینگ گرفتار

Read Next

نیپال کے دریا میں بس جا گری، 27 ہندوستانی شہری ہلاک، 16 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular