
حیدرآباد: رچہ کونڈہ اسپیشل آپریشنز ٹیم (ایس او ٹی) نے یچارم پولیس کے ساتھ مل کر آندھرا پردیش اور بنگلورو کے درمیان حیدرآباد کے راستے چلائے جانے والے ایک بین ریاستی منشیات فروشی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا اور جمعہ کو منشیات کی فروخت کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ اہلکاروں نے ملزمین کے قبضہ سے 60 کلو گرام گانجہ، ایک کار، دونوں کی مالیت 25 لاکھ روپے ضبط کی۔
گرفتار افراد کے نام بابو راؤ اور بی کامیشور راؤ ہیں۔ دونوں منشیات فروش آندھرا پردیش کےضلع الوری سیتاراماراجو سے ہیں۔
بابو راؤ اور کامیشور راؤ نے دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ مل کر آندھرا پردیش سے کم قیمت پر گانجہ منگوایا اور حیدرآباد کے راستے بنگلور میں اسمگل کیا اور آسان طریقہ سے رقم کے عوض صارفین کو زیادہ قیمت پر فروخت کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کے بعد، انہیں یچارم میں نشہ آور چیز کے ساتھ پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
حیدرآباد: بیگم پیٹ پولیس نےعوام کی توجہ ہٹاکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو کیا گرفتار