حیدرآباد: بیگم پیٹ پولیس نےعوام کی توجہ ہٹاکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو کیا گرفتار

حیدرآباد: ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے بیگم پیٹ پولیس کے ساتھ مل کر جمعہ کو چوروں کے ایک چار رکنی ٹولی کو گرفتار کیا جو لوگوں کی توجہ ہٹا کر دھوکہ دے رہا تھے۔ اہلکاروں نے ملزمین کے قبضہ سے سونے اور چاندی کے زیورات، نقدی اور موبائل فون برآمد کیے جن کی مالیت 8.8 لاکھ روپے ہے۔

پولیس نے شمال مشرقی دہلی کے عرفان ، بورابنڈہ کے محمد فیروز۔ اور اترپردیش کے شاکر اور اس کی بیوی روبی، کو گرفتار کیا ہے۔۔

عرفان کی سربراہی میں گینگ کے ارکان، پُر ہجوم بس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو نشانہ بناتے ہیں اور ساتھی مسافروں کا روپ دھار کر ان کی توجہ ہٹا کر ان کے بیگ اور سامان چوری کرتے تھے۔

محمد فیروز آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ شاکر اور اس کی بیوی روبی پہلے سے ہی آٹو کی پچھلی سیٹ پر بطور مسافر بیٹھے ہوتے ہیں ۔ مسافروں کے آٹو میں سوار ہونے کے بعد، عرفان بھی ایک مسافر کا روپ دھار کر گاڑی میں سوار ہو جاتا ہے اور قیمتی سامان چھین لیتا ہے۔

شکایت کے بعد ٹاسک فورس نے گینگ کو پکڑ کر مزید کارروائی کے لیے بیگم پیٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 

گانجہ فروخت کرنے پر پانچ خواتین کو گرفتار کر لیا گیا

Vinkmag ad

Read Previous

گانجہ فروخت کرنے پر پانچ خواتین کو گرفتار کر لیا گیا

Read Next

حیدرآباد: 25 لاکھ روپےمالیتی 60 کلو گانجہ ضبط، بین ریاستی گینگ گرفتار

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular