
عادل آباد: ضلع عادل آباد کے نیراڈی گُنڈہ منڈل میں رول ممڈا گاؤں کے قریب ایک کار پُل سے گرنے کے نتیجہ میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ قومی شاہراہ پر کار کا ٹائر پھٹنے کے بعد پیش آیا جس سے ڈرائیور کار پر کنٹرول کھودیا۔
گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ حکام فی الحال حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور مزید تفصیلات کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛
نلگنڈہ کے قریب بولیرو-ڈی سی ایم کےدرمیان تصادم ، دو ہلاک، ایک زخمی
سنگاریڈی میں کرناٹک آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار۔25 افراد زخمی۔ بڑے حادثےسے بال بال محفوظ رہے مسافر۔