
سڑک حادثہ میں دو ہلاک ایک زخمی
حیدرآباد: نلگنڈہ ضلع کے دمرچرلا منڈل کے بوتھلاپلیم گاؤں کے قریب سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بولیرو گاڑی ڈی سی ایم لاری سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا نیٹ ورک کے چار کارکن قریب ہی کیبل کے کام میں مصروف تھے۔ مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ یادی اور 36 سالہ رضوان کے طور پر ہوئی ہے، دونوں دیوراکونڈا علاقہ کے رہنے والے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے مریال گوڑا ایریا اسپتال پہنچایا۔ وڈاپلی پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔