
حیدرآباد: کرناٹک کی آر ٹی سی بس پیر کی علی الصبح سنگاریڈی ضلع کے مدی کنٹہ کے قریب ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ظہیر آباد سے حیدرآباد جانے والی بس نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور قومی شاہراہ پر ایک لاری سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے وقت بس میں 30 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 25 کو معمولی چوٹیں آئیں۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلعی سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
تصادم کے باعث ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک جام کو ختم کرایا۔ حادثہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
نلگنڈہ کے قریب بولیرو-ڈی سی ایم کےدرمیان تصادم ، دو ہلاک، ایک زخمی