حکومت نے جاب کیلنڈر جاری کیا، بی آر ایس نےکہا نوجوانوں کے ساتھ غداری

حیدرآباد: کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت نے جمعہ کو قانون ساز اسمبلی میں جاب کیلنڈر جاری کیا۔ جاب کیلنڈر کے مطابق گروپ-1 کا نوٹیفکیشن اکتوبر 2024 میں جاری کیا جائے گا اور ابتدائی امتحان فروری 2025 میں ہو گا۔ گروپ-1 کا مینز امتحان جولائی 2025 میں لیا جائے گا۔

جاب کیلنڈر تلنگانہ کی کانگریس حکومت کا انتخابی وعدہ تھا۔ حکومت نے سال میں دو لاکھ روزگار دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن جاب کیلنڈر اس وعدے کے بالکل برعکس نکلا۔ جس میں اسامیوں کی کوئی تعداد نہیں بتائی گئی اور صرف بھرتی کے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

شاعر نے کیا خوب کہا ہے

بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کا         جو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا

 

جاب کیلنڈر کا بیروزگا نوجوانوں کو شدت سے انتظار تھا۔ روز گار کے متلاشی نوجوانوں کو دھماکہ کی امید تھی۔ لیکن حکومت نے کوئی دھماکہ نہیں کیا۔ بلکہ سرگوشی کرتے ہوئے سال 2025 -2024 کا جاب کیلنڈر جاری کیا۔

نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارک نے اسمبلی میں ایک بیان دیا، جس میں جاب کیلنڈر کے اجراء کا اعلان کیا گیا اور ملازمت کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ‘شیڈول’ کی تفصیل دی گئی۔ تاہم، انہوں نے پُر کی جانے والی ملازمتوں کی مخصوص تعداد کا ذکر نہیں کیا، جس کے نتیجے میں بی آر ایس ایم ایل ایز کی طرف سے شدید احتجاج شروع ہوا ۔ بی آر ایس نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

بی آر ایس نے اس موضوع پر اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کیا، جسے اسپیکر نے قبول کرنے سے انکار کردیا، جس سے اپوزیشن بنچوں کی جانب سے دوبارہ احتجاج شروع ہوگیا، جس میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے اپنی پارٹی کے ایم ایل ایز کے ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دانم ناگیندر کے متنازعہ بیان پر اسمبلی میں ہنگامہ، بی آر ایس کا شدید احتجاج، ناگیندر معافی مانگنے پر مجبور

Vinkmag ad

Read Previous

دانم ناگیندر کے متنازعہ بیان پر اسمبلی میں ہنگامہ، بی آر ایس کا شدید احتجاج، ناگیندر معافی مانگنے پر مجبور

Read Next

جاب کیلنڈر بوگس، 2 لاکھ نوکریاں نہیں دینے پر راہل گاندھی معافی مانگیں، کےٹی آر کی مانگ۔احتجاجی ایم ایل ایز گن پارک سے گرفتار

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular