
پیرس اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے تاریخی جیت درج کرائی ہے۔ ہندوستان نے 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔اولمپکس میں آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ہندوستان کا نصف صدی کا انتظار ختم ہوا۔ اولمپکس میں ہاکی ٹیم نے بلجئیم کے خلاف شکست کے بعد زبردست واپسی کی اور پول بی کے میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے دی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل 1972 میں اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے یہ گروپ بہت مشکل تھا، کیوں کہ بلجئیم اور آسٹریلیا جیسی دو مضبوط ٹیموں کے ساتھ مقابلہ تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کو ہندوستان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا تھا۔ اس جیت سے یقینی طور پر ہندوستانی ہاکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے اس میچ میں ہرمن پریت سنگھ نے دو اور ابھیشیک نے ایک گول کیا۔
ہندوستان نے اس سے قبل پول بی میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا ہو گیا۔ اس کے بعد آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔
A long-awaited win against Australia! 💪🏼🫡
Our boys delivered one of their best attacking performances of the tournament.
After 52 years, we finally triumphed over Australia at the Olympics! This five-goal thriller was worth the wait. Harmanpreet Singh and Abhishek’s goals,… pic.twitter.com/J1oTHuI8t2
— Hockey India (@TheHockeyIndia) August 2, 2024
پیرس اولمپکس ہاکی منس کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے والی 8 ٹیمیں یہ ہیں۔ جرمنی ،گریٹ برٹین، نیدر لینڈ، اسپین ،بلجیم، انڈیا، آسٹریلیا، ارجنٹینا۔ تمام کوارٹر فائنل 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل انڈیا کا مقابلہ4 اگست کو گریٹ برٹین سے ہوگا۔ چھ اگست کو سیمی فائنل اور 8 اگست کو فائنل ، اوربرونز میڈل کیلئے مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
حکومت نے جاب کیلنڈر جاری کیا، بی آر ایس نےکہا نوجوانوں کے ساتھ غداری
One Comment
[…] […]