اے پی اسمبلی سیشن میں وعدوں پر عمل کیلئے مباحث کروانے شرمیلا کامطالبہ

آندھراپردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو کومکتوب روانہ کیا ہے۔

شرمیلا نے اسمبلی کے جاریہ سیشن کے دوران آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ کے بشمول متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر موجودہ ریاست سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کے لئے مباحث کا مطالبہ کیا۔

کانگریس لیڈر ضمانتوں پر عملدرآمد کے لیے قرارداد ایوان میں منظور کروائی جائے۔ شرمیلا نے کہا کہ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کو مرکزی حکومت اور صدر جمہوریہ کو بھیجا جانا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے وزیر سیاحت کی ہدایت

Read Next

سابق وزیر اور اداکار بابو موہن بی جے پی سے مستعفی۔ پارٹی قیادت پر کی تنقید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular