سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے وزیر سیاحت کی ہدایت

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کام تیزی سے کئے جائیں تاکہ ان کاموں کو جلد مکمل کیاجائے۔ وزیر موصوف نے آج صبح سکندرآباد اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں کا معائنہ کیا۔

کشن ریڈی نے کہا کہ جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ سڑک اور میٹرو ریل ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے اس کو جوڑنے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ 715 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیشن کی جدید کاری کے تین مرحلوں میں شروع کئے گئے کام تیزی سے جاری ہیں اور یہ کام 2025 تک مکمل ہوجائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے سال ان کاموں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

کشن ریڈی نے کہا کہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ نامپلی ریلوے اسٹیشن کو بھی 380 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت یادادری تک ایم ایم ٹی ایس خدمات کی توسیع میں تعاون کرتی ہے تو اسے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کومرپلی ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور چرلہ پلی ٹرمنل کو قوم کے نام کریں گے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست میں طویل عرصہ سے نظر انداز کئے گئے ریلوے پروجیکٹوں پر مرکزی حکومت نے توجہ مرکوز کی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کو مستحکم بنانے کے اقدامات:وزیر پونم پربھاکر

Read Next

اے پی اسمبلی سیشن میں وعدوں پر عمل کیلئے مباحث کروانے شرمیلا کامطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular