سابق وزیر اور اداکار بابو موہن بی جے پی سے مستعفی۔ پارٹی قیادت پر کی تنقید

سابق وزیر  اور تلگو اداکار بابو موہن نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے ان کا استعمال کیا گیا ہے۔ بابو موہن نے بی جے پی کے ٹکٹ پر 2018 اور 2023 میں اندول حلقہ سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

اس بار بابو موہن ورنگل سے ایم پی ٹکٹ کی امید کر رہے ہیں۔ لیکن زعفرانی پارٹی نے بابو موہن کو ورنگل سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔ بابو موہن نے اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کو ہی الوداع کہہ دیا۔

حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے بابو موہن کے بیٹے اودے موہن کو اندول سے ٹکٹ دینے پر غور کیا تھا۔ سابق وزیر نے الزام لگایا کہ بی جے پی ان کے خاندان میں پھوٹ ڈال رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے پی اسمبلی سیشن میں وعدوں پر عمل کیلئے مباحث کروانے شرمیلا کامطالبہ

Read Next

حیدرآباد نیلوفر ہاسپٹل کے لیب میں لگی آگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular