
ضلع نندیال کے آلہ گڈہ میں سینی ٹیشن ورکرس نے کمشنربلدیہ اے وی رمیش بابو کو روک دیا جو سڑکوں سے کچرا صاف کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔صفائی ورکرس اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر زوردیتے ہوئے ہڑتال کررہے ہیں۔سڑک پر کچرے کی اطلا ع پاکر کمشنر رمیش، جھاڑو لے کر سڑک پر آگئے۔ اس موقع پر صفائی ورکرس نے کمشنر کو روک کر اس کے ہاتھ سے جھاڑچھیننے کی کوشش۔کمشنر کی صفائی ورکرس کے ساتھ بحث وتکرار بھی ہوگئی۔
سینی ٹیشن ورکرس نے یکساں کام یکساں تنخواہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اقل ترین تنخواہ 26ہزارروپئے کرے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلی جگن نے پچھلے ساڑھے چار سالوں میں صفائی کے ورکرس کے ساتھ کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ورکرس پر شدید کام کا دباو ہے۔ حکومت ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ کو بھی نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے مطابق اجرت میں اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔ ہر ورکر کو 15 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔