31جنوری تک راشن کارڈ رکھنے والے ای کےوائی سی کریں مکمل۔ محکمہ سیول سپلائیز کی مہلت میں توسیع

محکمہ سیول سپلائیز نے راشن کارڈ رکھنے والوں کو31 جنوری 2024 تک ای کے وائی سی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ سیول سپلائیز کمشنر دیویندر سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز احکام جاری کیا کہ راشن کارڈ رکھنے والوں کو 31 جنوری تک ای-کے وائی سی مکمل کرنا چاہیے۔

راشن ڈیلر دو ماہ سے ای-کے وائی سی حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے لیے آدھار کی تصدیق، انگلیوں کے نشانات اور آنکھ کی پتلی کی شناخت لی جا رہی ہے۔ ہفتہ تک پوری ریاست میں یہ عمل 70.80 فیصد مکمل ہو چکا ہے میڑچل ملکا جیگری ضلع 87.81 فیصد اندراج کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ 54.17 فیصد کے ساتھ ونپرتی ضلع  سب سے کم ہے۔

کے وائی سی کا یہ عمل ریاست بھر میں جاری رہے گا۔ عہدیداروں نے ان لوگوں کو مشورہ دیا ہے جنہوں نے راشن کارڈ کو کے وائی سی نہیں کروایا ہے وہ اسے 31 جنوری سے پہلے مکمل کرلیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آدھار کارڈ کیلئے کنڈاکٹر نے راستہ میں لڑکی کو بس سے اتاردیا

Read Next

اے پی:ہڑتالی سینی ٹیشن ورکرس نے سڑک پر کچرا کی صفائی سے کمشنر بلدیہ کو روک دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular