
شمس آباد میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یاپھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔عہدیداروں کے مطابق شمس آباد کے علاقہ سات امرائی میں واقع پلاسٹک مٹیرئیل کے گودام و فیکٹری میں یہ آگ اتوار کی صبح لگی۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔