
شدید کہر کے سبب راستہ نظرنہ آنے سے 5گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔ یہ حادثہ آندھراپردیش کے ویزاگ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے کومڈی پُل پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس، ٹینکر کے ساتھ ساتھ تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔ کیونکہ کہر کی وجہ سے راستہ صاف نظرنہیں آرہاتھا۔
اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،البتہ تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حادثہ کے نتیجہ میں پُل پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی ۔پولیس نے حادثہ کا شکار گاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے پل پر ٹریفک نظام کو بحال کرنے کا کام کیا۔