اے پی:بیٹی کو مائیکہ نہ بھیجنے پر سسرالی رشتہ داروں نے داماد کا قتل کردیا

بیٹی کو مائیکہ نہ بھیجنے پر برہم سسرالی رشتہ داروں نے داماد کا قتل کردیاگیا۔ یہ واردات اے پی کے تنالی ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 25سالہ پینٹر واسو کی محبت کی شادی اسی دیہات کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی تھی۔شادی کے بعد سے لڑکی اپنی مائیکے نہیں گئی۔لڑکی کا باپ اوراس کے رشتہ دار واسو کے گھر پہنچے اور لڑکی کو اس کے گھر بھیجنے کی خواہش کی۔

واسو نے بیوی کو سسرال روانہ کرنے سے انکار کردیا ۔ اس معاملے پر بحث وتکرار کے بعد لڑائی ہوئی۔ واسو نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس ملازمین نے کہا کہ کچھ وقت بعد وہ وہاں آئیں گے جس کے بعد واسو گھر واپس ہورہا تھا کہ اس کے بھائی نے اس کو فون کرتے ہوئے گھر آنے کی خواہش کی۔ جب وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی کے رشتہ داروں نے جو حالت نشہ میں تھے، واسو پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

ساتھ ہی واسو کے رشتہ دار پر بھی حملہ کیاگیا۔کیونکہ اس نے واسو پر حملہ کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے
مطابق واسو کی والدہ کو تقریباً چار ماہ قبل فالج ہوا تھا۔ واسو کی بیوی تب سے خدمت کررہی تھی

Vinkmag ad

Read Previous

اے پی:شدید کہر کے سبب راستہ نظرنہ آنے سے 5گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں

Read Next

تلنگانہ:رشتہ دار کی آخری رسومات سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، دو بھائی ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular