راہل گاندھی کی مشرق سے مغرب تک “بھارت نیائے یاترا”

بھارت جوڑو یاترا نکالنے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک اور یاترا کی تیاری کررہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ ملک کے مشرق سے مغرب تک “بھارت نیائے یاترا” نکالی جائے گی ۔ آئندہ سال منعقدہ ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر راہول گاندھی کی یاترا اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے ۔

کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بتایا کہ یہ یاترا آئندہ سال 14 جنوری سے 20 مارچ تک نکالی جائے گی ۔ منی پور سے ممبئی تک جملہ 6200 کلو میٹر تک کا احاطہ کیا جائے گا ۔ یاترا 14 ریاستوں کے85 اضلاع سے گزرے گی ۔ کے سی وینو گوپال کے مطابق اس یاترا میں خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات سے ملاقات کی جائے گی اوران کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد: لکڑی کے گودام میں لگی آلگ

Read Next

اے پی:شدید کہر کے سبب راستہ نظرنہ آنے سے 5گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular