بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے خلاف پر تشدد احتجاج

بنگلہ دیش میں ہفتہ کو اپوزیشن کی ریلی کے درمیان تشدد پھیل گیا۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اس تشدد میں تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دراصل بنگلہ دیش میں اگلے سال جنوری میں انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں بی این پی مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی ہو جائیں اور منصفانہ انتخابات کے لیے نگراں حکومت بنائی جائے۔

بنگلہ دیشی میڈیا ڈیلی سٹار کے مطابق گزشتہ 45 ماہ میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ ہفتہ کو اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرے کے دوران کافی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران ملک کے چیف جسٹس عبید الحسن کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا۔ جب سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کو قابو کرنے کی کوشش کی تو ککریل موڑ، سپریم کورٹ کے علاقے اور چیف جسٹس کی رہائش گاہ کے سامنے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بس ڈرائیور نے مرنے سے پہلے 48 جانیں بچائیں

Read Next

تلاشی کے بہانے 18 لاکھ روپے لوٹ لینے والا پولیس کانسٹیبل حیدرآباد میں گرفتار

Most Popular