بس ڈرائیور نے مرنے سے پہلے 48 جانیں بچائیں

اڈیشہ میں، ایک بس ڈرائیور کو بس چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔ وہ خود اس ہارٹ اٹیک سے نہ بچ سکے لیکن انہوں نے اپنی دانشمندی سے 48 لوگوں کی جان بچائی۔ یہ واقعہ جمعہ (27 اکتوبر) کو کندھمال کے پابوریا گاؤں میں پیش آیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور ثنا پردھان کو اچانک سینے میں درد ہونے لگا، جس کی وجہ سے وہ اسٹیئرنگ پر سے کنٹرول کھو بیٹھا ۔ ایسی حالت میں کسی حادثے کا خدشہ تھا۔ درد کے باوجود ڈرائیور نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا اور اسٹیئرنگ وہیل کو دیوار کی طرف موڑ دیا۔ جس کے باعث بس دیوار سے ٹکرا کر رک گئی اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔ بس ڈرائیور کو اس کے بعد ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈرائیور کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ثنا پردھان ماں لکشمی نامی پرائیویٹ بس کا ڈرائیور تھا۔ یہ بس ہر رات مسافروں کو لے کر کندھمال سے بھونیشور جاتی ہے۔ واقعے کے بعد ایک اور ڈرائیور بس کے مسافروں کو بھونیشور لے گیا۔ ثنا پردھان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

مکیش امبانی کو دوسرے دن بھی دھمکیاں ملیں

Read Next

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے خلاف پر تشدد احتجاج

Most Popular