تلنگانہ اسمبلی میں 2لاکھ 75 ہزار کروڑ پر مشتمل عبوری بجٹ پیش _ اقلیتوں کے لیے 2 ہزار 200 کروڑ

تلنگانہ اسمبلی مالی سال 2024-25 کے لئے نائب وزیراعلیٰ و وزیر فینانس بھٹی ویکرامارکا نے اسمبلی میں 2,75,891 کروڑ روپے پر مشتمل عبوری بجٹ  پیش کیا ہے۔ اس میں سے ریونیو اخراجات 2,01,178 کروڑ روپے ہیں جبکہ کیپٹل اخراجات 29,669 کروڑ روپے ہیں۔

بجٹ میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے 2262 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جب کہ بی سی طبقہ کے لئے 8 ہزار کروڑ روپے، ایس سی طبقہ کے لئے 21 ہزار کروڑ روپے اور ایس ٹی کے لئے 13 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

کانگریس کی 6 ضمانتوں کے نفاذ کے لئے 53,196 کروڑ کی تجویز رکھی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ الاٹمنٹ صرف ایک ابتدائی تخمینہ کے مطابق کیا گیا ہے۔ وکرمارکا نے کہا کہ چونکہ ضمانتوں کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کا کام ابھی جاری ہے، اس کے مکمل ہوتے ہی ہم عمل درآمد کے لیے درکار مکمل فنڈز مختص کر دیں گے۔ وزیر سریدھر بابو قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کردیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بائیک پر سوار دو نامعلوم افراد خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لیکر فرار

Read Next

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) لوک سبھا الیکشن سے پہلے نافذ ہوگا امت شاہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular