بائیک پر سوار دو نامعلوم افراد خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لیکر فرار

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں دن دھاڑے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پٹن چیرو کے امین پور میں ایک خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ سڑک پر جارہی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے بائیک پر جاتے ہوئے خاتون کے گلے سے سونے کی چین کھینچ کر فرار ہوگئے۔

اس دوران خاتون اور ان کا بیٹا سڑک پر گر پڑے۔سی سی ٹی وی میں ویڈیو ریکارڈ ہو گئی ہے۔ خاتون نےبتایا کہ اس کے گلے سے 8 تولے زیور نامعلوم افراد چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے اور ان دونوں کی تلاش جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھرا پردیش، ضلع نیلور میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک، 15زخمی

Read Next

تلنگانہ اسمبلی میں 2لاکھ 75 ہزار کروڑ پر مشتمل عبوری بجٹ پیش _ اقلیتوں کے لیے 2 ہزار 200 کروڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular