شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) لوک سبھا الیکشن سے پہلے نافذ ہوگا امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے پیش کیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، انھوں اسے “ملک کا قانون” قرار دیا ۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ یہ ایکٹ شہریت فراہم کرنے کے لیے ہے نہ کہ “کسی کی شہریت چھیننے” کے لیے ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ہی وعدہ کیا گیا تھا۔ سی اے اے پر کوئی الجھن نہیں ہونی چاہئے۔ ہمارے ملک میں اقلیتوں اور خاص طور پر ہماری مسلم کمیونٹی کو مشتعل کیا جا رہا ہےسی اےاے کسی کی شہریت نہیں چھین سکتا کیونکہ ایکٹ میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سی اے اے ان مہاجرین کو شہریت فراہم کرنے کے لیے ایک ایکٹ ہے جو بنگلہ دیش اور پاکستان میں ظلم و ستم کا شکار تھے، امت شاہ نے دہلی میں ای ٹی ناؤ-گلوبل بزنس سمٹ میں یہ بات کہی ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سی اے اے کو نافذ کرنے کی یقین دہانی، جو 11 دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ میں منظور ہوئی تھی، لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کے لیے ایک اہم انتخابی ایجنڈا رہا ہے۔انھوں نے مزید الزام لگایا کہ پچھلی کانگریس حکومت ملک میں سی اے اے کو نافذ کرنے کے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

واضح رہےکہ بی جے پی ، نے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو تین لائن کا وہپ جاری کرکے تمام کو ہفتیہ کے دن ایون میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اور بجٹ اجلاس کے ایک دن میں اضافہ کیا ہے۔ سمجھا جا رہا ہےکہ پارلیمنٹ اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن لوک سبھا الیکشن کا اعلان کرےگا۔اور اس پہلے سی اےاے نافذ ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ اسمبلی میں 2لاکھ 75 ہزار کروڑ پر مشتمل عبوری بجٹ پیش _ اقلیتوں کے لیے 2 ہزار 200 کروڑ

Read Next

دبئی میں نظام آباد کے عبدالرحیم کا انتقال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular