
تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ کانگریس کی 6ضمانتوں پرسفارش یا پیروی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے میئرحیدرآباد جی وجئے لکشمی کے ساتھ بنجاراہلز میں اس پروگرام کاآغاز کیا۔
پونم پربھاکر نے عوام پر زوردیا کہ وہ کسی بھی شک اورشبہ پر عہدیداروں سے استفسارات کریں۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے 600مراکز پراس پروگرام کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی حکمرانی پروگرام پر بہترعوامی ردعمل مل رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اہلیت کی بنیاد پر ہی استفادہ کنندگان کا انتخاب کیاجائے گا۔اس میں کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا امکان نہیں ہے۔