
کانگریس کا یوم تاسیس ملک بھرمیں منایا گیا۔ حیدرآباد میں واقع پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں بھی تقریب منعقد کی گئی ۔ تلنگانہ کانگریس کے کارگذار صدر نے پارٹی پر چم ہرایا۔
گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔ تقریب میں ریاستی وزیرپونم پربھاکر،اے آئی سی سی سکریٹری سرینواس، مہیش کمارگوڑاورپارٹی کے دیگر لیڈران موجود تھے۔