
حیدرآباد ۔ رکن قانون سازکونسل اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی عیادت کی ۔کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔کے کویتا نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
کویتا نے ریاستی وزیر کی عاجلانہ صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کچھ یوم سے گلے میں تکلیف کی شکایت میں مبتلا ہیں۔
کومٹ ریڈی کل دہلی سے واپس ہوئے اور ناسازی مزاج کے باعث ہاسپٹل سے رجوع ہوئے۔ ۔ڈاکٹرس نے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو دو یوم تک دواخانہ میں رہنے کا مشورہ دیا۔