
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے زمین سے متعلق تنازعات کے تصفیہ کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی دینے کی ہدایت دی ہے۔ سکریٹریٹ میں دھرنی کی کارکردگی اور ریاست میں زمین سے متعلق مسائل پر ایک جائزہ اجلاس لیا گیا۔
ریونت ریڈی نے تجویز پیش کی کہ اس کمیٹی کو کونیرو رنگا راؤ کمیٹی کی طرح ہی قائم کیا جائے۔ اس کمیٹی کی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ زمین سے متعلق تنازعات کا مستقل حل نکل سکے۔ وزراء کے علاوہ محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران، کسانوں کے نمائندے اور زمین سے متعلق قوانین کے ماہرین اس کمیٹی کے رکن ہونے چاہئیں۔
چیف منسٹر نے سی ایس کو ہدایت دی کہ وہ دھرنی کے آغاز سے لے کر اب تک کئے گئے فیصلوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
اجلاس میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ، وزیر خزانہ بھٹی وکرمارکا۔ وزیر دامودرا راجہ نرسمہا طبی، صحت اور سائنس اور ٹیکنالوجی ۔وزیر ریونیو، ہاؤسنگ، و اطلاعات پونگولیٹی سری نواسا ریڈی، ریاستی حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری، محکمہ ریونیو کے چیف سکریٹری نوین متل، دیگر اعلیٰ حکام اور عوامی نمائندے موجود تھے۔
اس میٹنگ میں سی ایم او افسران شیودھر ریڈی، شیشادری اور شاہ نواز قاسم نے شرکت کی۔ اس کمیٹی میں محبوب نگر کے ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی، کسانوں کے نمائندے کودنڈا ریڈی، ویم نریندر ریڈی، سمپت کمار ریونیو اسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھے۔