تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار پر 1400 کروڑ روپے کے جی ایس ٹی اسکام کا الزام۔ سی سی ایس نے درج کیا مقدمہ

حیدرآباد پولیس کے سنٹرل کرائم اسٹیشن نے تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار، اور سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کے چیف ایڈوائزر، 2 سینئرافسران سمیت 4 دیگر پر جی ایس ٹی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزام میں کمرشل ٹیکس محکمہ کے افسران نے معاملہ درج کرایا ہے۔

حیدر آباد پولیس نے کہا ہے کہ سومیش کمار کے ساتھ چار دیگر ملزمین کے خلاف کئی کمپنیوں کے ذریعہ 400, 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی کی چوری سے متعلق اسکام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔پولیس نے کہا کہ سابق چیف سکریٹری نے مبینہ طور پر آئی آئی ٹی۔ حیدر آباد کی جانب سے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈیزائن کردہ جانچ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے احکام جاری کرتے ہوئے بعض کمپنیوں کی حمایت کی، جس سے بے قاعد گیوں کا پتہ نہیں چل سکا۔

سومیش کمار کا نام ایف آئی آر میں، کمرشل ٹیکس کے ایڈیشنل کمشنر ایس وی کاسی وشواسوارا راؤ، ڈپٹی کمشنر (حیدرآباد رورل) شیورام پرساد، آئی آئی ٹی حیدرآباد کے اسسٹنٹ پروفیسر سوبھن بابو، کے ساتھ درج کیاگیا ہے۔

سی سی ایس نے یہ بات بتائی۔کمرشل ٹیکس کے جوائنٹ کمشنر روی کنورو کی طرف سے جی ایس ٹی کی ہزاروں کروڑ کی چوری کے بارے میں درج شکایت کی بنیاد پر، سی سی ایس نے سومیش کمار کو ملزم نمبر 5بنایا ہے۔اسکام میں ملوث افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 406، 409، اور 120 بی کے ساتھ آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، کمرشل ٹیکس آفس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات میں صرف اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن سے جی ایس ٹی میں 1,000 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا، اور 400 کروڑ روپے 11 دیگر کمپنیوں کے ذریعہ چوری کیے گئے۔

تقریباً 75 کمپنیاں بے ضابطگیوں میں قصوروار پائی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن کے ریکارڈ کے فارنسک آڈٹ کے دوران اس اسکام کا پردہ فاش ہوا۔

یہ بھی پڑحیں:

تلنگانہ کے انچارج گورنر رادھا کرشنن سے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی خیر سگالی ملاقات

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈ کی بگڑتی صورتحال، ایک ہی رات میں 3 قتل، بیگم بازار، میلار دیو پلی، اور ایس آر نگر میں مڈر

Read Next

ایک دن میں تین قتل کی گونج اسمبلی میں سنائی دی۔حیدرآباد میں لا اینڈ آڈر کی بگڑتی صورتحال پر اویسی کا اظہار تشویش

Most Popular