سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کانگریس میں شامل

حیدرآباد ۔جی ایچ ایم سی، کے سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین بی آر ایس پارٹی سے مستفی ہوگئے۔ انہوں نے بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کو مکتوب استعفیٰ روانہ کردیا۔

بعدازاں جمعرات کی  شام انہوں نے کانگریس پارٹی انچارج امور تلنگانہ دیپاداس منشی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر بابا فصیح الدین کا پارٹی میں استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کے ساتھ اختلافات کے درمیان بابا فصیح الدین  کی جانب سے بی آر ایس پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔بابا فصیح الدین تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا، وہ طلبا تنظیم کے لیڈر تھے۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد جی ایچ ایم سی کے پہلے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔ فی الحال وہ  بورا بنڈہ ، کے کارپوریٹر ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ کو دن دیہاڑے سڑک پر قتل کر دیا

Read Next

بے قابو ڈی سی ایم ویان کی ٹکر 9 سالہ لڑکا ہلاک، بیمار والد کی عیادت کےلئے جاتے وقت حادثہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular