
تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پور میں بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ کو دن دیہاڑے سڑک پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔
خانپور شیواجی نگر میں ٹیکلرشاپ سے گھر جانے والی 23سالہ الیکھیا نامی لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ سری کانت نے دن دیہاڑے کلہاڑی سے حملہ کرکے مار ڈالا۔ امبیڈکر نگر میں سریکانت نے کو روکنے کی کوشش کرنے والے ایک اور خاتون اور ایک دوسالہ بچے پر حملہ کیا گیا۔ الیکھیا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ملزم سریکانت مفرور ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔