
حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ الوال میں بے قابو ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے نو سال کا بچہ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق آج الوال کی ایک سپر مارکیٹ کو اشیاء پہنچانے والی ڈی سی ایم وین نے بے قابو ہو کر راہگیروں کو ٹکر دے دی۔
اس وقت وہاں سے اپنی ماں کے ساتھ گزرنے والا 9 سال کا بچہ ترپال ڈی سی ایم کی زد میں آ کر شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا، اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
مہلوک لڑکا کرشناوینی اسکول میں تیسری جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ترپال اپنی ماں کے ساتھ اپنے بیمار باپ کی عیادت کے لیے جا رہا تھا جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔