باپ نے اپنی 18 مہینے کی بیٹی کو ایک لاکھ روپئے میں کیا فروخت، تین افراد گرفتار

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک ظالم باپ نے 18 دن کی لڑکی کو فروخت کردیا۔ تاہم پولیس نے لڑکی کی ماں کی شکایت پر 24 گھنٹے کے اندر فروخت شدہ لڑکی کو برآمد کرلیا اور اس سلسلے میں تین افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والا آصف نامی شخص نے اپنی 18 دن کی نومولود کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔

نومولود کو فروخت کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد اس کی ماں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔جس پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے نومولود کا پتہ چلانے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور 24 گھنٹے کے اندر نومولود لڑکی کو برآمد کرلیا۔ اور اسے فروخت کرنے کے الزام میں نومولود کے باپ آصف اور فروخت کروانے والی درمیانی خاتون سلطانہ کے علاوہ لڑکی کو خریدنے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فارم ہاؤس کےسوئمنگ پول میں برقی شاک ،کئی افراد زخمی

Read Next

اضلاع کلکٹرز پولیس کمشنرزاور ایس پیز کے ساتھ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا 16 جولائی کو اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular