فارم ہاؤس کےسوئمنگ پول میں برقی شاک ،کئی افراد زخمی

حیدرآباد پرانے شہر کے علاقہ جل پلی میں واقع ایک فارم ھاوس کے سوئمنگ پول میں تیرنے کے دوران الیکٹرک شاک لگنے سے 3 خاندان کے چند افراد ہاسپٹل منتقل ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔

حیدرآباد کےنامپلی آغاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تین خاندان کے 50 سے زائد افراد تفریح کے لئے جل پلی کے ایک فارم ھاوس گئے تھے ان میں چند افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں رات کے وقت سوئمنگ پول میں تیرنےکےلئے پانی میں اترے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ سوئمنگ پول کے پاس ایک برقی وائر جس کا کچھ حصہ کٹا ہوا تھا پانی میں گر گیا۔جس کے نتیجے میں برقی رو سیومنگ پول کے پانی میں دوڑ گئی۔ اور سوئمنگ پول میں تیرنے والے افراد کو برقی شاک لگنے گیا۔ فوری طور پر ان تمام کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی طبیعت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں پولیس فائرنگ،مشتبہ افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش

Read Next

باپ نے اپنی 18 مہینے کی بیٹی کو ایک لاکھ روپئے میں کیا فروخت، تین افراد گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular