اضلاع کلکٹرز پولیس کمشنرزاور ایس پیز کے ساتھ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا 16 جولائی کو اجلاس

Telangana CM urges new ministers to seek funds due from Center

چیف منسٹر ریونت ریڈی 16 جولائی کو تمام ضلع کلکٹرس، پولس کمشنرس اور ایس پیز کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کریں گے جو حیدرآباد میں ریاستی سکریٹریٹ میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر پبلک ایڈمنسٹریشن، دھرانی، زراعت، صحت موسمی بیماریاں، وانا مہوتسوم، مہیلا شکتی اسکیم، تعلیم، لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور منشیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تلنگانہ حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس بات کی اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ٹیکس وصولی میں سختی کرتے ہوئے ریاست کی آمدنی میں اضافہ کریں۔ چیف منسٹر نے اس بات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ ریاست کے مقرر کردہ سالانہ ہدف کے مقابلے اس مالی سال کے جون تک موصول ہونے والی آمدنی اتنی امید افزا نہیں ہے۔ ووٹ آن اکاؤنٹ بجٹ میں شامل سالانہ ہدف تک پہنچنے کے لیے، ماہانہ اہداف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ۔

چیف منسٹر نے کہا کہ وہ اب سے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں مقررہ آمدنی کے اہداف کا جائزہ لیں گے۔ وزیر فینانس بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ ہر جمعہ کو متعلقہ محکموں کی ٹارگٹ حاصل کرنے کی پیشرفت پر میٹنگ ہوگی۔

حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ محصولات کے ذرائع اور ٹیکس وصولی کے معاملے میں ایمانداری سے کام کریں۔ یہ تجویز دی کہ جی ایس ٹی کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں، جو کہ آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ جی ایس ٹی ریونیو میں اضافے کے لیے کمرشل ٹیکس محکموں کے حکام کو فیلڈ کا دورہ کرنے اور آڈیٹنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پیٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کمی آئی ہے اور اس کے متبادل کے طور پر ہوابازی کے ایندھن پر ٹیکس پر نظر ثانی کے امکان کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

باپ نے اپنی 18 مہینے کی بیٹی کو ایک لاکھ روپئے میں کیا فروخت، تین افراد گرفتار

Read Next

بنڈی سنجے نے راہل گاندھی پر کی تنقید، عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کا دیا مشورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular