
حیدرآباد۔ الیکشن کمیشن نے ہوم ووٹنگ کے عمل کو 26 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پہلی مرتبہ 80سال سے زائد اور معذورین کے لئے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ہوم ووٹنگ سسٹم کو متعارف کیا گیا ہے۔ جس کا آغاز اتوار سے ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوم ووٹنگ کا ایک تہائی سے زیادہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن نے 29 ہزار 267 افراد کو ہوم ووٹنگ کی اجازت دی ہے۔ اب تک 9 ہزار 174 افراد گھر گھر ووٹنگ کے ذریعہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے افرادمیں 17,105 نے ووٹ دیا۔ بھوپال پلی حلقہ میں 101 بزرگ اور 36 معذور افرادنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔