
کانگریس لیڈر جی ویویک وینکٹ سوامی نے الزام لگایا کہ بی آر ایس لیڈر بالکا سمن کو شکست کا خوف ہے اسی لئے وہ ان پر ای ڈی کے دھاوے کروائے ہیں۔۔ ویویک کا کہنا ہےکہ بالکا سمن کے کہنے پر کے سی آر نے امیت شاہ کو فون کیا اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ 8 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔اور پوچھ تاچھ کی گئی۔ ان پر جھوٹے الزامات لگاکر دھاوے کیے گئے ہیں۔ کے سی آر کے خلاف 4 سال تک مسلسل لڑائی لڑی۔
بی جے پی اور کے سی آر ایک ہیں، اسی لیے وہ کانگریس میں شامل ہوئے۔ہمارے اداروں میں جو بھی لین دین ہوتا ہے وہ قانون کے مطابق ہوتا ہے۔ حضور آباد الیکشن کے دوران میں نے ایٹلا راجندر کی زمینوں کے سلسلے میں 27 کروڑ دیے اور قانون کے مطابق چیک دئیے۔ ان زمینوں کے معاملے میں انھیں نوٹس موصول ہوئے ہیں جہاں 27 کروڑ صرف ایٹلہ کی زمینوں کے لیے دیے گئے تھے۔ ایٹلا راجندر کو کیوں نہیں بلایا جاتا وہ بی جے پی میں ہے انہیں کوئی نوٹس نہیں دی گئی ہے۔
بی جے پی اور بی آر یس جھوٹے الزامات میں گرفتار کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
20لاکھ کمپنی نے 200 کروڑ کا لین دین کیا اور جھوٹی خبریں لکھی گئیں۔خبر میں لکھی گئی کمپنی میرے دوست یشونت ریڈی کی ملکیت ہے، وہ امریکہ میں رہتا ہے۔ انکے دوست کی کمپنی قانون کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ کل کمپنی کے شیئرز بیچے تو 50 کروڑ کا منافع ہوا اور 9 کروڑ ٹیکس ادا کیا۔9 کروڑ روپے حکومت کو ادا کیے گئے، حکام نے اس معاملے میں کہیں بھی انکشاف نہیں کیا ہے۔ کے سی آر، بی جے پی اور امیت شاہ انہیں جھوٹے الزامات میں گرفتار کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔