
ہندستان کوکا کولا بیوریجز (ایچ سی سی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بروز پیر وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی سے سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ہمانشو پریادرشی نے کی جس میں چیف آف پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز، اینڈ سسٹینیبلٹی موجود تھے۔
وفد نے وزیر اعلیٰ کو اپنی کمپنی کی کل سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ تلنگانہ بھر میں زائد از 3000 کروڑ روپئے ہے جس میں سدی پیٹ ضلع کے بنڈ ہ تما پور میں جاری گرین فیلڈ پراجکٹ بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ، ایچ سی سی بی وفد نے وزیر اعلیٰ کو کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں بھی اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا تیقن دیا۔ وزیراعلیٰ نے ایچ سی سی بی
ٹیم کو کمپنی کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی حکومت کی مدد اور تعاون کا بھی یقین دلایا۔