وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بالاپور انڈسٹریز لمیٹڈ کی کملاپورم پلپ مل کی بحالی پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔

تلنگانہ کی نئی حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ملگو ضلع میں بی ایل ٹی مل جیسی کمزور صنعتی اکائیوں کی بحالی کو ترجیح دی ہے۔

اس تناظر میں، وزیر اعلیٰ نے
Finquest Financial Solutions Pvt Ltd
کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاردک پٹیل سے ملاقات کی ۔ فین کوئسٹ نے این سی ایل اے ٹی، کے حکم کے بعد ریاست میں بی آئی ایل ٹی، کے اثاثے حاصل کیے تھے جو کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے حوالے کرنے کے عمل میں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے فیکٹری کی بحالی میں سہولت فراہم کرنے کی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا اور فنکوسٹ ٹیم سے اس عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ نے آئی ٹی سی، پی ایس پی ڈی (پیپر بورڈز اینڈ اسپیشلٹی پیپرس ڈیویژن) کے سی ای او ودی راج کلکرنی کے ساتھ تلنگانہ میں جاری پراجکٹس اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ واضح ہو کہ آئ ٹی سی بی آئی ایل ٹی، کے اثاثے حاصل کرنے کے لیے فنکوسٹ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کملاپورم میں بی آئی ایل ٹی فیکٹری کی کامیاب بحالی کے لیے آئی ٹی سی، کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
اجلاس میں ریاستی وزراء اناسویا اور کونڈا سریکھا، چیف سکریٹری، پرنسپل سیکریٹری انڈسٹریز، اسپیشل سکریٹری صنعت، سی ایم او افسران، کلکٹر ملگو بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہندستان کوکا کولا بیوریجز کے وفد نے کی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات

Read Next

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ میں پانچ ضلع انچارج وزراء اور ایم ایل اے کے ساتھ میٹنگ کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular