
چھ گیارنٹی اسکیم کی درخواستیں پان ڈبے میں کام کرنے کے والے ہاتھ میں ملیں۔ یہ انکشاف تب ہوا جب وہ بالانگر فلای اور برج گذرنے کے راستہ پر بکھر گئے۔ عوام نےجب ان فارم کو دیکھاتو فارم لانےوالے لڑکے سے سوالات کیے تو مناسب جواب دینےسے قاصر تھا۔وہ اتنا کہہ رہا تھا وہ پان ڈبے پر کام کرتا ہے۔ بس اس مالک نے یہ لےجانےکہ کہا اور یہ لے جارہا تھا ۔
جب وہاں موجود عوام نے کہا کہ یہ فارم حیات نگر منڈل کے علاقہ ہیں۔ اس کو کہا سے لارہے ہیں۔ اس پر ریاپیڈو چلانےوالے نے کہا کہ وہ ای سی ایل سے یہ لارہا ہے ۔ اس جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دفتر میں یہ فارم رہنا چاہے تھا ۔وہ پان ڈبے کے والے کے ہاتھ میں کیا کررہے ہیں ۔ اس جواب تو ارباب مجاز کو دینا ہوگا۔ اور اس کے خلاف کارروائی ہونیچاہے ۔ورنہ عوام کو شک و شبہات ڈال دے گا۔