
حیدرآباد: اسمبلی میں اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دینے کی پیشکش ٹھکرادی ۔
اکبر اویسی نے اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے کی گئی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک مجلس میں ہی رہیں گے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اکبر اویسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی بارکانگریس کے ٹکٹ پر کوڑنگل سے مقابلہ کریں اُنہیں کامیاب کروانے کی ذمہ داری میری، میں آپ کو تلنگانہ کا ڈپٹی چیف منسٹر نامزد کردوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:
9 ریاستوں میں گورنروں کی تقرری اور تبادلے،جشنو دیو ورما تلنگانہ کےنئے گورنر
چیف منسٹر نے یقین دہانے کرائی کہ وہ پرانے شہر کو ترقی دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اگلی بار اسمبلی انتخابات کے دوران میٹرو ٹرین میں چندرائن گٹہ آئیں گے اور کانگریس پارٹی کیلئے ووٹ مانگیں گے۔ اکبرالدین اویسی نے چیف منسٹر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ اور کہا کہ وہ آخری سانس تک مجلس میں ہی رہیں گے۔ اور ان کا جنازہ دارالسلام سے اٹھایا جائے گا۔
2 Comments
[…] […]
[…] […]