اکبراویسی کوڑنگل سے الیکشن لڑیں، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کا چیلنج، بھاگیہ لکشمی مندر کو گولڈن ٹمپل میں تبدیل کرنے بنڈی سنجے کا اعلان

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے مجلس کے فلور لیڈر، چندرائن گٹہ ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کو اگلے انتخابات میں کوڑنگل سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔ بی جے پی لیڈر بنڈی نے سی ایم ریونت ریڈی کے تبصروں کا جواب دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اکبراویسی کوڑنگل سے الیکشن لڑنے اور کامایبی کے بعد ڈپٹی سی ایم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی ۔ مرکزی مملکتی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر اویسی کو نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ دلانے کےلئے رنگ میں لایا گیا تو بی جے پی ان کی ڈپازٹ ضبط کرائی جائے گی ۔

بی جے پی کے کریم نگر سے لوک سبھا ایم پی نے الزام لگایا کہ مجلس ایک دیوار سے لگی بلی کی طرح ہے۔ اور جو بھی پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے اس پارٹی میں شامل ہونا اس کی عادت ہے۔

مرکزی وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ میں اگلی حکومت بی جے پی کی آئے گی۔ انھوں نے کانگریس حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرانے شہر کے صرف 8 مندروں میں بونال تہوار منانے کے لئے صرف 5 لاکھ روپے جاری کئے جبکہ مبینہ طورپر رمضان کے لئے 33 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اکبر اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی پیشکش، آخری سانس تک مجلس میں رہوں گا۔ اویسی

بی جےپی لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد چارمینار سے متصل بھاگیہ لکشمی مندر کو گولڈن ٹمپل میں تبدیل کیا جائے گا۔ بنڈی سنجے نے اتوار کو حیدرآباد کے پرانے شہر میں لال دروازہ کے بونال تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے چارمینار کے دامن میں واقع بھاگیلکشمی مندر میں پوجا کی۔

پوجا کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی دونوں بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی ، اکبر الدین اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کا پیشکش کررہے ہیں اور انھیں کوڑنگل سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں بنڈی سنجے نے اکبرالدین اویسی کو چیلنج کیا کہ وہ کوڑنگل سے مقابلہ کرکے دکھائیں ۔ بی جے پی ان کی ڈپازٹ ضبط کروا دے گی۔

بنڈی نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہندووں کے ساتھ مناسب انصاف نہیں کررہی ہے۔ بی جےپی کے اقتدار میں آنے پر ہی ہندووں کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ بنڈی سنجے نے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں ہندوؤں کے حق میں بات کریں گے لیکن وہ دوسرے مذاہب کے خلاف نہیں ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کوکرناگ میں حادثہ، کار گہری کھائی میں گری ایک خاندان کے 8 افراد کی موت

Read Next

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے قطب شاہی ہیریٹیج پارک کا افتتاح کیا۔ کہا تلنگانہ آرکیٹیکچرل عجائبات کا گھر ہے

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular