9 ریاستوں میں گورنروں کی تقرری اور تبادلے،جشنو دیو ورما تلنگانہ کےنئے گورنر

تلنگانہ کے نئے گورنر جشنو دیو ورما ہوں گے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نےتریپورہ کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر جشنو دیو ورما کو ریاست تلنگانہ کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔ اور تلنگانہ کا اضافی چارج سنبھال والے سی پی رادھا کرشنن کو مہاراشٹر کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ کی طرف سے 9 ریاستوں میں گورنروں کی تقرری اور تبادلے کئے گئے۔راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق مسٹر گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ مسٹر ہری بھاؤ کشن راؤ باگڑے کو راجستھان کا گورنر اور مسٹر جشنو دیو ورما کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

ریلیز کے مطابق، صدر جمہوریہ نے مسٹر اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا گورنر، مسٹر ڈیکا کو چھتیس گڑھ کا گورنر اور مسٹر سی ایچ وجے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔

راشٹرپتی بھون نے اعلان کیا ہے کہ لکشمن پرساد آچاریہ کو منی پور کا اضافی چارج دے کر آسام کا گورنر بنایا گیا ہے جب کہ گلاب چند کٹاریا کو بنواری لال پروہت کی جگہ پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

ہفتہ کی رات راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق، سکم کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ آسام کے گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے اور انہیں منی پور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

دریں اثناء، محترمہ مرمو نے مسٹر بنواری لال پروہت کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا، جو پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر تھے۔ ریلیز کے مطابق، مذکورہ تقرریاں اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد میں ایک اور وحشیانہ قتل۔ ایس آر نگر کے ہاسٹل میں قتل کی واردات

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں ایک اور وحشیانہ قتل۔ ایس آر نگر کے ہاسٹل میں قتل کی واردات

Read Next

اکبر اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی پیشکش، آخری سانس تک مجلس میں رہوں گا۔ اویسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular