بی آر ایس وفد نے کی تلنگانہ سی ای او سے ملاقات،رعیتو بندھو کی اجازت دینے کی مانگ

حیدرآباد۔ بی آرایس کے ایک وفد نے پیر کے روز سی ای او وکاس راج سے ملاقات کی اور رعیتو بندھو کی رقم تقسیم کرنے کی اجازت واپس لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے کیشو راؤ نے کہا کہ اگر وزرا رعیتو بندھو کے بارے میں بات کرتے ہیں تو انہیں نوٹس دیا جانا چاہئے۔ رعیتو بندھو ایک مسلسل جاری رہنے والی اسکیم ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسکیم کو کس طرح روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کا غصہ کسانوں پر نہ اتارا جائے۔

کیشو راؤ نے کہا کہ اس مسئلہ پر عدالت جانے کا وقت نہیں ہے، کل تک واپسی کی کوشش کریں گے۔ ورنہ کسانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی رقم کی اجرائی میں دو تین دن لگیں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری سوما بھرت کمار اور بی آر ایس ایل پی سکریٹری رمیش ریڈی موجود تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رعیتو بندھو امداد روکنے کیلئے کانگریس ذمہ دار۔ اسدالدین اویسی

Read Next

ہارٹ اٹیک سے 6 سال کے بچے کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular